ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر ردعمل دیا ہے۔بھارتی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ’چوکرز‘ قرار دیا جاسکتا ہے۔کپل دیو نے کہا کہ بھارتی ٹیم پر چوکرز کا لیبل لگانا زیادہ غلط نہیں ہوگا، ہم انہیں چوکر کہہ سکتے ہیں جو ٹھیک ہے، ٹیم اہم مرحلے کے قریب آجاتی ہے اور پھر چوک ہوجاتی ہے۔سابق بھارتی کپتان نے لوگوں سے درخواست کی کہ ٹیم پر زیادہ غصہ نہ نکالیں اور کہا کہ میں متفق ہوں کہ بھارت نے خراب کرکٹ کھیلی، تاہم ایک گیم کی بنیاد پر ہم زیادہ تنقید نہیں کرسکتے۔
ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پرسابق کپتان کپل دیو کا ردعمل








