پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا دوسرا روز گجرات سے شروع ہو کر جی ٹی ایس چوک پہنچ کر ختم ہو گیا۔
لانگ مارچ کی قیادت نائب چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور دیگر قائدین نے کی، مرکزی قائدین میں سے شاہ محمود قریشی اور حماد اظہر نے بُلٹ پروف شیشے والے ڈائس سے خطاب کیا۔
پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مارچ کا گجرات میں پہلا استقبال رامتلی چوک میں ق لیگ کے کارکنان نے بھرپور انداز سے کیا۔
مارچ کا دوسرا استقبال جی ٹی ایس چوک میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان نے کیا جہاں سابق وزیر اعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان کا اسکرین کے ذریعے خطاب نشر کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے سکیورٹی کی فول پروف انتظامات کئے گئے، مارچ کے اختتام پر کارکنان گھروں کو چلے گئے جب کہ مارچ کا دوبارہ آغاز کل لالہ موسی سے کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی مارچ کا دوسرا روز گجرات سے جی ٹی ایس چوک پہنچ کر اختتام پذیر








