اسلام آباد(صغیر چودھری )گریڈ 22 کے افضل لطیف کو سیکرٹری وفاقی محتسب تعینات،ایڈیشنل آئی جی علی ذوالنورین شیخ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور، کیپٹن اُسامہ منہاس(بلوچ رجمنٹ) کی خدمات پاک فوج کو واپس کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق گریڈ 22 کے افضل لطیف کی بطور سیکرٹری وفاقی محتسب تعیناتی کی وفاقی کا بینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دے دی، اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری سے سمری کا بینہ کو بھجوائی، اس وقت سیکرٹری وفاقی محتسب کا عہدہ خالی ہے، افضل لطیف کو گزشتہ ہفتے سیکریٹری انسانی حقوق کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ادھر سیکرٹریٹ گروپ سے وابستہ گریڈ 20 کے افسر محمد شاہد حسین کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن مقررکردیاگیا،ان کی تقرری ڈیپوٹیشن پر 3 سال کے لئے کی گئی ہے، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا ذیلی ادارہ ہےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، واضح رہے کہ محمد شاہد حسین منیجنگ ڈائریکٹر فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ فنڈز تعینات تھے۔دریں اثناایڈیشنل آئی جی علی ذوالنورین شیخ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظورکرلی گئی ، وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاپنجاب حکومت میں تعینات علی ذوالنورین شیخ پولیس سروس(گریڈ 21) کے افسر ہیںوہ یکم جنوری 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کیپٹن اُسامہ منہاس کو تبد یل کردیاگیان کیپٹن اُسامہ منہاس(بلوچ رجمنٹ) کی خدمات پاک فوج کو واپس کیپٹن اُسامہ منہاس کا تقرر سکائنمنٹ کی بنیاد پر کیا گیا تھااسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
افضل لطیف سیکرٹری وفاقی محتسب ، شاہد حسین سی ای او ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن تعینات








