کراچی (نیوز ڈیسک) روس نے 200 امریکی شہریوں کے لیے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی، جن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے بہن بھائی اور پریس سیکرٹری بھی شامل ہیں۔ یہ پابندیاں واشنگٹن کی طرف سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کا ردعمل ہیں۔صدر جو بائیڈن کی بہن ویلری بائیڈن اوینز اور دو بھائی جیمز برائن بائیڈن اور فرانسس ولیم بائیڈن روس نہیں جاسکیں گے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
صدر بائیڈن کے بہن بھائیوں سمیت 200 امریکیوں کے روس میں داخلے پر پابندی








