نامور گلوکار سجاد علی نے اپنی شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کردی۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سجاد علی نے اپنی اہلیہ نوشین سجاد کے ساتھ تصاویر کا کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سفر کیسے شروع ہوا، اب کیسا چل رہا ہے۔
سجاد علی نے اپنے اور اہلیہ کے بچپن کی تصویر لکھا کہ تم ناراض ہو، جبکہ تازہ تصویر میں انہوں نے لکھا کہ میرے کتنے پاس ہو۔
گلوکار نے 1989 میں نورین کے ساتھ شادی کی تھی، جس کی آج وہ 33ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
سجاد علی نے دل کی ایموجی کے ساتھ شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ بچپن میں کس نے سوچا تھا۔
How it started vs how it’s going ♥️ Happy wedding anniversary to us. Bachpan mein kis ne socha tha… 🙂 pic.twitter.com/QvPdXpJCMc
— Sajjad Ali (@sajjad_official) November 11, 2022









