وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کے وقت ایبسولوٹلی ناٹ کہا تھا۔
کوٹلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست تعمیر و ترقی کی سیاست ہے اور دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کا بیٹا ہر ٹھیکے میں سے کمیشن کھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر آباد کے افسوسناک واقعے پر سیاست کی جا رہی ہے، عمران خان کیس کی ایٖف آئی آرد درج کرنے میں تاخیری حربے اختیار کیے گئے جب کہ حملہ آوار کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اب چھُپ کر بیٹھا ہے، کسی کو ملک میں بد امنی پھیلانے کی اجازت دی جائے گی اور نہ اسلام آباد میں کسی یوتھیے کو گھسنا دیا جائے گا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان گھڑی چور ہے، جن کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا انہی کو اپنے بغل میں بٹھا دیا ہے، البتہ ایسولوٹلی ناٹ نواز شریف نے ایٹیمی دھماکوں کے وقت کہا تھا۔
عمران نیازی چھُپ کر بیٹھا ہے، اسلام آباد میں کسی یوتھیے کو گھسنے نہیں دیاجائیگا،عطاتارڑ








