بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی زائرین کی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒکے مزار پر حاضری ،ملک کی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعا

نئی دہلی (ممتاز نیوز) بھارت کے دورے پر موجود پاکستانی زائرین کے 147رکنی وفد نے نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور آفتاب حسن خان اور ہائی کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒکے مزار پر حاضری دی اور روایتی چادر چڑھائی ۔درگاہ آمد پر سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی اور درگاہ کمیٹی کے دوسرے معزز ارکان نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ مزار پر چادر چڑھانے کے بعد وفد کے ارکان نے پاکستان کے امن اور خوشحالی کےلئے دعا کی ۔ سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی نے پاکستانی ناظم الامور اور زائرین کے وفد کے سربراہ مقیت احسن کی دستار بندی کی ۔زائرین کے وفد نے حضرت امیر خسرو کی درگاہ پر بھی حاضری دی جو اسی احاطے میں واقع ہے ۔ واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور کے عہدیدار مقیت احسن کی سربراہی میں پاکستانی زائرین کا وفد حضرت نطام الدین اولیاء کے 719ویں سالانہ عرس مبارس کی تقریبات میں شرکت کےلئے 7نومبر کو نئی دہلی پہنچا تھا۔