ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی کے سرکاری خدمات کے ادارے نے کہا ہے کہ ریاست میں گولڈن اقامے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ۔مقامی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی حکومت کے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ گولڈن اقامے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ، منظور شدہ زمروں بشمول تخلیق کاروں،ا سکالرز، سرمایہ کاروں اور منفرد صلاحیت کے حامل افراد میں سے کسی کو بھی گولڈن اقامہ ویزہ کے اجرا کی درخواست کا موقع دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے افراد درخواست دے سکتے ہیں، تاہم گولڈن اقامہ ہولڈر کو مستقل اقامے کی سہولت نہیں دی جاتی۔ واضح رہے کہ گولڈن اقامہ ویزہ طویل المیعاد ہوتا ہے اور ہر پانچ یا دس سال میں اس کی توسیع کی جاتی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں گولڈن اقامے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں، حکام








