بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی مزید بڑھ گئی

پشاور / اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ سرد موسم ہونے سے شہریوں نے گرم کپڑے اور سوئیٹر نکال لیے۔

اتوار کے روز پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل چھائے رہے ، دوپہر کی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی، پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، سوات، خیبر اور دیگر علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت گر گیا، آج بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔