بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت گرتی ہوئی دیوار،ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورا ملک اسلام آباد کی طرف امڈ آیا ہے، 28 مارچ کو متحدہ اپوزیشن کا جلسہ ہوگا، سب کی ایک ہی آواز ہے یہ حکومت جائے اور شفاف انتخابات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے معیشت تباہ ہوچکی ہے، دن کم رہ گئے ہیں جب قوم نجات کا دن منائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مکمل مطمئن ہوں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا یقین ہے۔فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جلسوں میں جو زبان استعمال ہوئی وہ کسی شریف انسان کی نہیں، سمجھتا ہوں کہ اتنے بڑے منصب پر ایسے لوگوں کا ہونا مناصب کی بے توقیری ہے۔