بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ چاہتے ہیں الیکشن بعد میں ہوں ، پہلے آپ کے معاملات حل ہوں؟سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنماﺅں کو بولنے سے روک دیا ، بلدیاتی الیکشن میں تاخیرکیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن میں تاخیرکیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے ایم کیو ایم رہنماﺅں کو بولنے سے روک دیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں الیکشن بعد میں ہوں، پہلے آپ کے معاملات حل ہوں؟آپ چاہتے ہیں الیکشن نہ ہوں ۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیخلاف جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے رینجرز اورپولیس کی رپورٹس جمع کرا دی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا آپ کتنے دن میں الیکشن کرا دیں گے؟ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاہمیں 15 دن چاہئیں، ہم الیکشن کرا دیں گے، وکیل ایم کیو ایم پاکستان نے کہاکہ ہمیں بھی سن لیا جائے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ الیکشن چاہتے ہیں یا نہیں؟ ہمیں یہ پلندہ نہیں چاہئے، ہمیں بتائیں کیا چاہتے ہیں؟

عدالت نے خواجہ اظہار کو بولنے سے روک دیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ خواجہ اظہار آپ بیٹھ جائیں، سابق میئر آپ بھی بیٹھ جائیں ، عدالت نے کہاکہ آپ کا مسئلہ کیا ہے، کھل کر بتائیں ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں الیکشن بعد میں ہوں، پہلے آپ کے معاملات حل ہوں؟آپ چاہتے ہیں الیکشن نہ ہوں ۔

عدالت نے جماعت اسلامی کے وکیل کو بولنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس نے کہاکہ آپ لوگ پرسنل نہ ہوں ، ہر کسی کا حق ہے اپنی بات کرے،آپ کاکہنا ہے ترمیم سے پہلے الیکشن نہ ہوں؟

عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔