بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’پورا پنڈ بھی مرجائے، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر کراچی نہیں آنا‘

کراچی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے پورا پنڈ بھی مرجائے لیکن جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر کراچی نہیں آنا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قانون عام آدمی کو طاقتور نہیں کرتا۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی دونوں کا عمل غیر جمہوری ہے۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کی انویسٹمنٹ ضائع ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی بلدیاتی نظام سے اتنی مخلص ہے تو پہلے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرا دے۔