سرینگر (ممتاز نیوز) جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماءانجینئر غلام رسول ڈار ( عیدی ) کی خوش دامن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے ،دریں اثناءفریدہ بہن جی کی ہدایت پر جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون نے غلام رسول ڈارکے تلسی باع میں واقع گھر جاکر ان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر کشمیر ی رہنماءشکیل احمد بخشی بھی موجود تھے ، عبدالرشید لون نے غلام رسول ڈار کی خوشدامن کے لئے دعاءاورفاتحہ خوانی بھی کی ،انہوں نے مرحومہ کے لئے دعاءکی کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاءفرمائے ۔
فریدہ بہن کاجے کے ایل ایف رہنماءانجینئر غلام رسول ڈار ( عیدی ) کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت








