بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کس حالت میں کیا کہہ جاتا ہے اسے یاد نہیں رہتا،خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل کہا ہے کہ میرے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، اس آدمی کو یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ کہتا کیا ہے اگر کچھ لوگ اسکی بات پر اعتبار کرنے کو تیار ہیں تو یہ انکا معاملہ ہے۔
عمران خان کی جانب سے مبینہ امریکی سازش پر بیان تبدیل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر چیز سے مکر جاتا ہے، گزشتہ 4 سال سے کتنی باتیں کیں کسی بات پر عمران خان کھڑا رہا ہے؟
آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیردفاع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا، آرمی چیف تعیناتی پر مشورہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے، وزیر اعظم ہی آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔
آرمی چیف تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کی نوازشریف سے متعلق مشاورت کے خبروں پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تک آرمی چیف تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی یہ ہوائی خبریں ہیں۔