اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ چھٹے روز چنیوٹ کا رُخ کرے گا، مارچ انتظامیہ کی جانب سے چھٹے روز کا شیڈول جاری کردیا گیا، مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر مارچ کی قیادت کریں گے ،مارچ کا پہلا پڑاؤ دن 12 بجے بھٹو کالونی کے مقام پر ہوگا، قاضی علی حسن استقبال کریں گے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلہ منڈی کے مقام پر حقیقی آزادی مارچ کا استقبال کرے گی اسد عمر کی قیادت میں حقیقی آزادی کا قافلہ دن 1 بجے تحصیل چوک چنیوٹ پہنچے گا سید ذوالفقار علی اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ سلیم بی بی بڑا استقبالیہ دیں گے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر تحصیل چوک چنیوٹ میں سوا ایک بجے میڈیا سے گفتگو کریں گے دن اڑھائی بجے رکنِ صوبائی اسمبلی مہر تیمور امجد اڈہ احمد نگر پر حقیقی آزادی مارچ کا بھرپور خیرمقدم کریں گے حاجی غلام محمد لالی ساڑھے تین بجے نواب چوک لالیاں کے مقام پر حقیقی آزادی مارچ کا استقبال کریں گے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے 4 بجے مخاطب ہوں گے نواب چوک لالیاں ہی میں چیئرمین تحریک انصاف کے براہِ راست خطاب کی تیاریاں کی جائیں گی چیئرمین تحریک انصاف شام ساڑھے چار بجے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے بذریعہ ویڈیو لنک مخاطب ہوں گے۔
پی ٹی آئی کےآزادی مارچ کا قافلہ چھٹے روز چنیوٹ کا رُخ کرے گا،شیڈول جاری








