بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی جلسے کے بعد پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل

تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے اور آج منڈی بہاء الدین میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔
اب سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کے پرسنل اسسٹنٹ اعجاز چوہدری کی جانب سے پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم این اےامتیاز چوہدری کے پی اے اعجاز وڑائچ خواتین میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں خواتین کو 2 ، 2 ہزار روپے دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔