بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلوکار عدنان سمیع کو پاکستان پر تنقید مہنگی پڑگئی

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی شکست پر بھارتی گلوکار عدنان سمیع تنقیدی ٹوئٹ کی جس پر تنقید کا سامنا ہے ۔
گلوکار عدنان سمیع نے پاکستان کی شکست پر بپی لہری کا ایک گانا ٹوئٹ کیا جس میں بتایا کہ ورلڈ کپ ہارنے کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین کے جذبات کیسے ہیں۔

https://twitter.com/AdnanSamiLive/status/1591761188765200384

انہوں نے لکھا کہ بہتر ٹیم جیت گئی! مبارک ہو انگلینڈ۔ یہ صرف ایک کھیل ہے۔
عدنان سمیع نے لکھا کہ دوسری ٹیم کیلئے یہ سبق ہے کہ کھیل ختم ہونے سے پہلے سینہ چوڑا نہ کریں ۔
تاہم اس تنقیدی ٹوئٹ پر پاکستانی شائقین نے عدنان سمیع کے ٹوئٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ جتنی بھی کوشش کرو رہو گے پاکستانی ہی لیکن بے عزتی بارڈر کے دونوں طرف ملے گی جس کے جواب میں عدنان سمیع نے لکھا کہ چلو ایک منٹ کےلئے ہم مان لیتے ہیں آپ کا یہ ناجائز جواب جس میں مجھے بارڈر کے دونوں طرف بے عزتی ملتی ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ تو واقعی پوری دنیا سے بے عزتی جھیلنی پڑتی ہے ۔

https://twitter.com/AdnanSamiLive/status/1592177436862488576