اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا اپنی وقعت کھونے لگا،گیلپ سروے کے مطابق نصف سے زائد پاکستانیوں نے ٹی وی دیکھناچھوڑدیااور وہ سوشل میڈیا پر منتقل ہوگئے ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 57فیصد افراد نے گزشتہ چند روز میں کوئی بھی وقت ٹی وی دیکھنے میں نہیں گزارا ،خاص طور پر لوگ نیوز چینل نہیں دیکھ رہے بلکہ اب وہ سوشل میڈیا پر شفٹ ہو رہے ہیں ،یوں ٹی وی چینلز دیکھنے والوں کی تعداد میں ہوشربا کمی واقع ہوئی ہے ۔
نصف سے زائد افراد (57%) نے گزشتہ چند دنوں میں کوئی بھی وقت ٹی وی دیکھنے میں نہیں گزارا۔
گیلپ & گیلانی پاکستان پول
مزید جانیئے:https://t.co/fRKdF0Tj79 pic.twitter.com/FHSQmqkQ8V
— Gallup Pakistan (@GallupPak) November 14, 2022









