کراچی: ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے خاتون میوزک اسٹار فلاحی کارکن ڈولی پارٹون کو 100 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے اپنی پارٹنر لورین سینشز کے ہمراہ ڈولی پارٹون کیلئے 100ملین ڈالر کا اعلان کیا۔ لورین سینشز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈولی پارٹون ایک ایسی خاتون ہیں جو دل سے کام کرتی ہیں اور ان کے ہر کام میں محبت اور رحم نمایاں ہوتا ہے۔ ڈولی پارٹون کو ایمازون کے سی ای او کے ذیلی ادارے دی بیزوف کریج اینڈ سویلٹی ایوارڈ کے تحت رقم دی گئی، جیف بیزوس کا یہ ادارہ ان رہنماؤں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو انسانوں کی فلاح کے لیے ہمت رکھتے ہوں اور ان کے پاس مسائل کا حل بھی ہو۔
جیف بیزوس کا خاتون فلاحی ورکر کیلئے 100 ملین ڈالر کا اعلان








