کوئٹہ(ممتازنیوز) بلوچستان کے طلبہ کی شکایات کا جائزہ لینے تحقیقاتی کمیشن آج سے کوئٹہ کا دورہ کررہا ہے ۔ کمیشن 15 سے 17 نومبر تک بلوچستان میں حقائق کا جائزہ لے گا ۔ کمیشن کا شیڈول سینٹ سیکریٹریٹ سے 10نومبر کو جاری ہوا ۔ تحقیقاتی کمیشن عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم پر بنایا گیا ۔ کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن 794 / 2022 کی سماعت پر قائم ہوا ۔ شکایات کے جائزے کیلئے کمیشن ہائی کورٹ اسلام آباد کے 3 اکتوبر کے حکم پر عمل میں آیا ۔ کمیشن آج کوئٹہ میں وائس آف یوتھ مسنگ پرسنز کے کیمپ کا دورہ کرے گا ۔ کمیشن آج ہی وکلا سے ہائی کورٹ بار میں بھی ملاقات کرے گا ۔ سردار اختر جان مینگل کمیشن کے کنوینر ہیں ۔ سینیٹر رضا ربانی ، سینیٹر کامران مرتضیٰ ، سینیٹر مشاہد حسین سید ، سینیٹر اسد عمر کمیشن میں شامل ہیں ۔ سینیٹر افراسیاب خٹک ، سینیٹر ناصر محمود کھوسہ بھی تحقیقات کمیشن میں شامل ہیں ۔ علی احمد کرد ، پروفیسر حفیظ الرحمان چودہری اور پروفیسر ڈاکٹر اسما فیض بھی کمیشن کا حصہ ہیں ۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور وفاقی سیکریٹری ہیومن رائٹس کو بھی کمیشن میں شامل کیا گیا ہے ۔ سیکریٹری کمیشن ایوان بالا کے سیکریٹری ہیں ۔ کمیشن کی 16 نومبر کو یونیورسٹی آف بلوچستان میں بلوچ طلبہ سے ملاقات ہوگی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان سے کمیشن 16 نومبر ملے گا ۔ کمانڈر 12 کور سے ملاقات بھی کمیشن کے 16 نومبر کے شیڈول میں شامل ہے ۔ کمیشن کا 17 نومبر کو اعلیٰ سطح جوائنٹ اجلاس بھی ہوگا ۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری ، آئی جی پولیس ، سی ٹی ڈی سربراہ اور ڈویژنل کمشنرز شریک ہونگے ۔
بلوچستان، طلبہ کی شکایات کا جائزہ لینے تحقیقاتی کمیشن آج کوئٹہ کا دورہ کررہاہے








