بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طلاق کی افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا کی سالگرہ، شوہر شعیب ملک نے مبارکباد دے کر سب دعوے غلط ثابت کردیے

لاہور : بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا آج 35 برس کی ہوگئیں، ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے اہلیہ کو مبارک باد دے کر طلاق کے حوالے سے کیے جانے والے تمام دعووں کو غلط ثابت کردیا ہے۔ شعیب ملک نے اپنی اور اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ اس دن کا بھرپور لطف اٹھائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے جوڑی کی طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جس کے حوالے سے دونوں نے ہی خاموشی سادھ رکھی تھی۔ انہی افواہوں کے بیچ ان کا اردو فلکس پر مرزا ملک شو کا اعلان ہوا تو بعض لوگوں نے قرار دیا کہ انہوں نے پبلسٹی سٹنٹ کے طور پر یہ افواہیں اڑائی تھیں تاکہ اپنے آنے والے شو کو کامیاب کیا جاسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)