فیصل آباد : پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کا بریک اپ ہوگیا۔ انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں جنت مرزا نے کہا کہ وہ اب کسی رشتے میں نہیں ہیں اور سنگل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ ان سے یہ نہ پوچھا جائے کہ ان کا بریک اپ کیوں ہوا ہے؟
خیال رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی سب سے مشہور ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر تقریباً 21 ملین اور انسٹاگرام پر چار ملین کے قریب فالورز ہیں۔ وہ کافی عرصے سے ایک اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ساتھ رشتے میں تھیں اور یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ دونوں کی شادی ہونے والی ہے۔ رواں برس اگست میں جنت مرزا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی جلد سے جلد شادی ہوجائے اور وہ پیا گھر سدھار جائیں۔










