عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی ننھی پری کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہی ہیں، تاہم بہت لوگ جانتے ہیں کہ عالیہ کا مذہب کیا ہے؟
اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں ننھی پری کی ولادت ہوئی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر بچی کے مذہب اور نام کو لے بھی چرچہ ہو رہا ہے۔
چونکہ عالیہ بھٹے کے والد ہندو مذہب اور والدہ کشمیری مسلم ہیں، تو یہی وجہ ہے عالیہ کا نام مسلم ہی رکھا گیا تھا۔ دوسری جانب رنبیر کا گھرانہ مکمل طور پر ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔

اگرچہ عالیہ کے والدین کھلے ذہن اور آزاد خیال کے لوگ ہیں، تاہم بیٹی کے مذہب اور نام کو لے کر بھی متوجہ ہوئے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ عالیہ کی دادی یعنی مہیش کی والدہ شیریں محمد علی تھیں، جو کہ خود بھی اپنے وقت کی بہترین اداکارہ تھیں، جبکہ ان کے دادا ہندو مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔

اب جب عالیہ ماں بن گئی ہیں، تو چونکہ انہیں اپنی دادی سے محبت تھی، تو عین ممکن ہے دادی کے نام ہی بیٹی کا رکھا، لیکن یہ صرف بھارتی سوشل میڈیا قیاس آرائی ہو سکتی ہے، کیونکہ تاحال کوئی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
لیکن کیا رنبیر کے گھر والے ننھی پری کے مذہب اور نام پر اعتراض کر سکتے ہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ لیکن اس سب میں ننیال اور ددیال دونوں کی امنگوں پر پورا اترنا آسان نہیں، دیکھنا یہی ہوگا کہ عالیہ اس سب میں کیا فیصلہ لیتی ہیں۔









