لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ ہمیں اِدھر نہیں جاؤں گی اُدھر نہیں جاؤں گی جیسی فلموں سے اب آگے بڑھنا چاہیے۔
ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے شان شاہد نے فلم رائٹرز اور ہدایتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں نئے اور بہتر موضوعات پر فلمیں بنانی چاہئے۔
شان کا کہنا تھا کہ ’بہت سے ایسے موضوع ہیں جن پر پاکستانی ڈائریکڑز یا رائٹر ہاتھ نہیں ڈال رہے، سائنس فکشن اور ہارر فلموں کو ہم استعمال ہی نہیں کرتے نہ اسکرپٹ ہے نہ فلمیں بن رہی ہیں‘۔
View this post on Instagram
ہمایوں سعید کی پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شان شاہد کا کہنا تھا کہ ’جب یہ اِدھر نہیں جاؤں گی اُدھر نہیں جاؤں گی سے نکلیں گے تو شاید اس طرف آئیں ‘۔
یاد رہے کہ شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ 25 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں مرکزی کردار شاہد شاہد نبھا رہے ہیں جبکہ وہی اس کے ہدایتکار بھی ہیں۔
View this post on Instagram









