بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیااسسٹنٹ کمشنرپتوکی راجہ قاسم کواپنی موت کاقبل ازوقت پتاچل گیاتھا،دوست کوکی گئی آخری کال منظر عام پرآگئی

پتوکی(ممتاز نیوز )گزشتہ روز حادثے میں جان سے ہاتھ دھونے والے اسسٹنٹ کمشنرپتوکی راجہ قاسم کی دوست کوکی گئی آخری کال منظر عام پرآگئی جس میں وہ اپنے دوست سے کہتے ہیں کہ میں دوتین دن سے اے سی شپ سے تنگ آگیاہوںمیں زندگی میں سکون چاہتاہوںبندہ ایسی جگہ پرہوجہاں کوئی ذمہ داری نہ ہویاجوذمہ داری ادا کررہاہو اس سے مطمئن ہو مجھے آج کل بڑا عجیب محسوس ہوتاہےکہ اے سی شپ میں جب مرجائیں گے قیامت آئے گی اورآپ سے پوچھاجائے گاایک ایک بندے کاحساب ہوگا توکس کس بندے کاہم حساب دیں گے،مجھے بڑا عجیب کاغلطی کااحساس ہوتاہے اللہ خیر کرے،ایک ایک چیز ایک ایک لوگوں کے گناہ بھی ہمارے ذمے ہیں میں اس چیز کوبہت محسوس کررہاہوںثواب توپتانہیں ہم کتناساراکماتے ہیں،چاہ رہاہوں کہ اے سی اورڈی سی شپ یہ سارے ڈرامے چھوڑ دوں ۔