بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی 8 ارب ہو گئی

نیویارک: پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی 8 ارب ہو گئی،دنیا میں سب سے زیادہ آبادی چین کی ایک ارب 44 کروڑ سے زائد ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی آبادی ایک ارب40 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے ، امریکا میں آبادی 33 کروڑ کے قریب ہے جبکہ چوتھے نمبر پر انڈونیشیا جہاںآبادی 27 افراد پر مشتمل ہے ،پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے زائد افرادمشتمل ہے ۔

رواں سال ابتک دنیا بھر کی آبادی میں 12 کروڑ کے قریب بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ اسی عرصے میں 5 کروڑ سے زائد اموات ہوئیں ۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ صرف13 سال بعد 2036 میں یہ آبادی 9 ارب ہونے کا امکان ہے،2055 میں دنیا بھر کی آبادی 10 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 1974 میں دنیا بھر میں آبادی نے 4 ارب کا ہندسہ عبور کیا تھا،1987 کا سال آبادی کے لحاظ سے ریکارڈ ساز تھا، 1987 میں دنیا بھر کی آبادی میں 9 کروڑ30 لاکھ کے قریب اضافے کی تبدیلی آئی تھی ،1987 میں دنیا بھر کی آبادی 5 ارب فراد پر مشتمل تھی ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آج سے 22 سال بعد پہلے 2009 میں آبادی نے 6 ارب کا ہندسہ عبور کیا تھا،دنیا بھر میں 31 اکتوبر2011 کو آبادی 7 ارب تک پہنچی تھی ۔