بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ ، آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں میں دلچسپ اعدادوشمارسامنے آگئے

کراچی: سندھ کی آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں میں دلچسپ اعدادوشمارسامنے آگئے، سندھ کے معمر ترین ووٹرز میں خواتین کی تعداد زیادہ نکلی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ 61 سے 100 سال کی عمر کی خواتین ووٹرز کی تعداد18لاکھ64 ہزار501 ہے جبکہ 61 سے 100 سال، زائد عمر کے مرد ووٹرز کی تعداد16 لاکھ 90 ہزار669 ہے ۔

الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ سندھ کی ایک کروڑ16 لاکھ سے زائد ووٹرز میں 70 لاکھ کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے ،18 سے 50 سال عمر کی خواتین ووٹرز کی تعداد50 لاکھ سے زائد ہے۔