لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائیاں کر کے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل لاہور نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان محمد جمال، جمعہ، محمد سلیم، ملزم محمد رفیق اور عبدالرشید کو گرفتار کیا۔ ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرتے تھے، ملزمان شہریوں سے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے پیسے ٹرانسفر کرنے میں ملوث تھے، ملزمان اب تک سینکڑوں شہریوں سے فراڈ کر چکے تھے۔ایک اور کارروائی میں سائبر کرائم سرکل لاہور نے ملزم محمد رفیق کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم مویشیوں کی فروخت کے لئے جعلی اشتہارات لگانے میں ملوث تھا،ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد خریدار کا واٹس ایپ نمبر بلاک کر دیتا تھا۔ ملزم نے اب تک سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دہی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی رقم ہتھیائی، گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
آن لائن دھوکہ دہی , 6ملزمان گرفتار








