اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان پارلیمانی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئےگلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا،پاکستان کا گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شمولیت کا اعلان مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ کوپ27 سمٹ میں کیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کے گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو تاریخ کے تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے،ایسے وقت میں پاکستان کا گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شامل ہونا خوش آئند قدم ہے،گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شمولیت سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی،اسپیکر قومی اسمبلی نے شرم الشیخ میں منعقد ہونے والی کوپ27 سمٹ میں شرکت کرنے والے پاکستان کے پارلیمانی وفد کی کاوشوں کو سراہا،وفد کے اراکین نے کوپ 27 سمٹ میں پاکستانی موقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا
سفارتی محاذپربڑی کامیابی ،پاکستان گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شامل








