بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں، بات غلط ہو تو استعفیٰ دوں گا، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان سے متعلق اپنا دعویٰ غلط ثابت ہونے پر استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے زخموں کی تحقیقات کےلیے آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو 4 گولیاں لگنا ثابت ہوجائے تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میری بات درست ثابت ہوجائے تو عمران خان سیاست چھوڑ دیں۔
صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ انہیں 6 آدمی مل جائیں تو وہ 6 گھنٹوں میں حقائق سامنے لے آئیں گے۔
وزیر داخلہ نے 6 آدمیوں کے نام بتائے اور کہا کہ ارشد شریف قتل کیس میں تفتیش کے لیے ہمیں فیصل واوڈا، مراد سعید، طارق وصی، سلمان اقبال، وقار اور خرم تفتیش کے لیے مل جائیں تو وہ سارے حقائق سامنے لے آئیں گے ۔