ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ سعودی عرب سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر احتشام جاوید کوہلی اور جنرل سیکرٹری اعجاز رحیم کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر تصور چوہدری سمیت پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے عہدیدار شریک تھے۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان نئی ہم آہنگی اور تعلقات نے جنم لیا ہے جس سے پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ اجلاس سے تصور چوہدری سمیت احسن عباسی احتشام جاوید کوہلی اعجاز رحیم اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔
سعودی عرب،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن و پیپلزپارٹی کا اجلاس، بلاول بھٹو کے دورے سمیت دیگر امور پرغور








