بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحائف فروخت کا معاملہ ، دبئی میں مقیم تاجر کے دعوے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب عمران خان پرکوئی کیس نہیں ملا تو کیس یہ بنایا گیا کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے عمران خان کو مہنگی گھڑی تحفے میں دی وہ گھڑی روزہ خانی سے خرید کر مہنگے دانوں مارکیٹ میں فروخت کر دی گئی، سب سے پہلے تو یہ کہ پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی بھی وزیر اعظم کو تحفہ نہیں دی گئی ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ عمر فاروق نے بتایا کہ میری نکڑ والی دکان والے نے بتایا کہ اس گھڑی کی قیمت 5 ملین ڈالر ہے لیکن مین نے بیس ڈالر میں خرید لی: اس کے بعد میں نے میر ابراھیم کو فون کیا کہ بھائی جان میں نے عمران خان کی گھڑی لے لی انھوں نے فون پر مجھے پپی دی اور رات کو میں خانزادہ کے پروگرام پر بیٹھ گیا۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان حکومت سے پہلے رولز کے مطابق اس قیمت کا 25 فیصد ادا کر کے وہ تحفہ ذاتی ملکیت میں لیا جا سکتا تھا ،تحریک انصاف نے اس شرح کو پچاس فیصد تک بڑھا دیا، یعنی قانون کے مطابق جس شخص کو تحفہ ملا ہے وہ اس تحفے کی قیمت کا پچاس فیصد ادا کرکے تحفہ ذاتی ملکیت میں لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے اس قانون کے مطابق گھڑی خریدی اور یہ گھڑی ان کی ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہرہے، جنگ/جیو گروپ نے جس شخص کو خریدار بنا کر پیش کیا نہ تو اسے کبھی گھڑی فروخت کی گئی نہ ہی اس شخص کا عمران خان سے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئ تعلق ہے۔