بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں غلطیوں کی نشاندہی پر گریس مارکس دینے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے غلطیوں کی نشاندہی پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو گریس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایم سی کے صدر نوشاد شیخ نے جنگ کو بتایا کہ پی ایم سی کے اجلاس میں امیدواروں کی شکایت کا جائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا کہ غلط سوالات اور آؤٹ آف کورس سوالات پر گریس مارکس دیئے جائیں گے، یہ ہدایت تمام ٹیسٹ لینے والی جامعات کے وی سی تک پہنچادی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں مکمل نتائج جاری کردیے جائیں گے۔ ڈاکٹر نوشاد نے بتایا کہ منگل کو اجلاس میں ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے بعد کا تجزیہ کیا اور امیدواروں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ MDCAT امتحانات میں کچھ صوبوں میں غیر نصابی سوالات تھے۔ صدر پی ایم سی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو تمام طلباء کو متفقہ طور پر رعایت دینے کی ہدایت کی۔ صدر پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سوالیہ پرچوں کو دوبارہ چیک کریں اور تجزیہ کریں کہ پیپر میں پائے جانے والے کسی بھی تضاد کو جلد از جلد دور کیا جا سکتا ہے اور تمام طلباء کو کمپنسیشن دے کر اس کی تلافی کی جانی چاہیے۔ اجلاس میں یہ بھی معلوم ہوا کہ 8 فیصد طلباء ایم ڈی کیٹ امتحان میں غیر حاضر تھے چنانچہ انکی کی جانب سے MDCAT کے لیے ادا کی گئی فیس ریفنڈ نہیں کی جائے گی۔