بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت کا نئی تعیناتی سے پہلے آرمی ایکٹ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی حکومت نے نئی تعیناتی سے پہلے آرمی ایکٹ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سینئر حکومتی عہدیدارنے دعویٰ کی کیا ہے کہ اس وقت آرمی ایکٹ 1952 میں کوئی ترمیم زیر غور نہیں۔

حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت آئین و قانون کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کرے گی۔اس تقرری سے پہلے اس بارے کسی قسم کی قانون سازی زیر غور نہیں ۔وفاقی حکومت ارمی ایکٹ میں ترامیم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کرے گی۔اس حوالے سے فیصلہ مشاورت کے بعد نئی تقرری کے بعد ہوگا۔مستقبل میں ارمی چیف کی تقرری چیف جسٹس کی طرح سنیارٹی بنیادوں پر کرنے کی تجاویز زہر غور ہیں۔اس معاملے پر بھی پی ڈی ایم کی مشاورت سے فیصلہ ہوگا۔