اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے سینئر جرنلسٹ ارشاد راؤ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شعبہ میں ماہر صحافی تھے اور ان کی جمہوریت کے لئے جدوجہد دوسرے تمام صحافیوں کیلے مشعل راہ ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سینئر جرنلسٹ ارشاد راؤ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار








