بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سردی کی شدت میں اضافہ،انڈے مزید مہنگے

لاہور: سردی کی شدت میں اضافہ،انڈے مزید مہنگے ہو گئے،ٹماٹر کے دام بھی قابو میں نہ آئے،سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں اور 2 پھلوں کی قیمت مزید بڑھ گئی،منافع خور مافیا کی بھی من مانیاں جاری،پھل،سبزیاں، انڈے سب پہنچ سے باہر ہونے لگے۔اشیاء کی مارکیٹ میں سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت جاری۔ ٹماٹر 5 روپے فی کلو مزید مہنگے، قیمت 190 روپے مقرر۔ مارکیٹ میں ٹماٹر 230 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔سبزمرچ  10 روپے فی کلو مہنگی ہو کر 220 روپے تک پہنچ گئی۔سندر خانی انگور کی سرکاری قیمت 400 روپے،مارکیٹ میں 480 روپے فی کلو تک فروخت۔انار بدانہ 480 روپے فی کلو کے بجائے 640 روپے فی کلو تک بیچا جانے لگا۔ خریدار کہتے ہیں، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔فارمی انڈے روزانہ کی بنیاد پر مہنگے ہورہے ہیں۔فی  درجن انڈوں کی سرکاری قیمت 254 روپے مقرر ہے،لیکن مارکیٹ میں انڈے 270 روپے فی درجن تک دستیاب ہیں۔اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ قیمتوں پر قابو پایا جائے۔