آسٹریلیا میں پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ہر کوئی یہ ہی پوچھ رہا ہے کہ دل دل پاکستان کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ‘دل دل پاکستان’ کے گانے سے گونج اٹھا تھا، تماشائیوں کی بڑی تعداد نے یہ گانا گایا تھا۔
تاہم زاہد حفیظ چوہدری نے ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر مداح ان کا پرتپاک استقبال کررہے ہیں جب کہ پیچھے گانا ‘ہے جذبہ جنون’ بھی چل رہا ہے۔
پاکستانی سفیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘آسٹریلیا میں پاکستانیوں سے زیادہ انگلش ثقافت کے لوگ پائے جاتے ہیں لیکن پاکستانی ٹیم کے لیے پورے ٹورنامنٹ میں جو محبت اور سپورٹ دیکھنے کو ملی وہ قابلِ دید تھی’۔
There are far more people of 🇬🇧 heritage in 🇦🇺 than that of 🇵🇰 but the love and support for Team 🇵🇰 🏏 was unparalleled throughout #ICCT20WorldCup2022 .🇵🇰 Diaspora in 🇦🇺 like elsewhere is just amazing-indeed our greatest national asset @PakinAustralia @PkPublicDiplo https://t.co/VLTDX6faYE
— Zahid Hafeez Chaudhri (@Zhchaudhri) November 14, 2022
انہوں نے کہا کہ ‘آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ہمارا بہت بڑا قومی اثاثہ ہیں’۔
اس کے علاوہ زاہد حفیظ چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘آسٹریلیا میں جہاں جاتے ہیں لوگ پوچھتے ہیں دل دل پاکستان کیا ہے’۔









