اسلام آباد (ممتازنیوز )قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نیلو فر بختیار نے کہا ہے کہ خواتین کو اختیارات منتقل کئے بغیر معاشرے کی ترقی کاتصور ناممکن ہے، پاکستان بنانے کیلئے ایک خاتون مادرملت فاطمہ جناح نے قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ جدوجہد کی ۔
بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے نیلوفر بختیار نے کہاکہ قومی وقار نسواں کمیشن کا قیام جولائی 2000ء میں عمل میں آیا،اس ادارے کے قیام کا محرک پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی معاہدوں اور اعلامیوں یعنی بیجنگ ڈکلریشن اینڈ پلان آف ایکشن اور نیشنل پلان آف ایکشن فاروومن کی توثیق تھی،اس ادارے کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ حکومت کی طرف سے عورتوں کی ترقی اور صنفی مساوات کے لئے بنائی جانے والی پالیسیوں اور پروگراموں اور عورتوں پر براہ راست اثرانداز ہونے والے قوانین کا جائزہ لیا جائے اور عورتوں کے حقوق، ان کے استحصال اور ان پر تشدد جیسے معاملات کے خاتمے کے لیے کام کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ انسان دوست شخصیت ہیں، ان کا مکمل تعاون اور اعتماد حاصل ہے، محدود وسائل کے باوجود اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہوں ۔
نیلوفر بختیار نے بتایا کہ صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کے بعد وفاقی سطح پر این سی ایس ڈبلیو واحد ادارہ رہ گیا ہے جو خواتین کے لیے آواز اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں خواتین کو یکساں بنیادوں پر مواقعوں کی فراہمی کیلئے رنگ و نسل، سیاسی ودیگر وابستگیوں سے بالاتر ہو کر یکجان ہونا پڑے گا۔ خواتین نے اپنے آپ کو بہت مضبوط دکھانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم خواتین کے حقوق اور انہیں معاشرے میں باوقار مقام دلانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ نیلوفر بختیار نے بتایا کہ خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے حوالہ سےمہم کا آغاز آزادکشمیر سے کیا تھا۔ وزیراعظم آزادکشمیر خواتین کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ آزادکشمیر میں ویمن پولیس اسٹیشنز بن رہے ہیں جو کہ اچھا اقدام ہے۔ خبیر پختوانخو ا، فاٹا اور بلوچستان میں بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ عورت عورت کی دوست ہے، میں ہر عورت کے حقوق کیلئے کھڑی ہوں۔ اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے اس کے مطابق عورت کو معاشرے میں مقام دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی۔
انہوں نے کہاکہ ہم سب نے مل کر مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں پر ہندوستانی مظالم کے خلاف آواز اٹھانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل کشمیر آئی ٹی بورڈ کا ویژن ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آزادکشمیر کے تمام تھانوں کو ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے آئی جی آفس سے منسلک کررہا ہے، چھیالیس تھانوں کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آن لائن ایف آئی آر سسٹم پر بھی آئی ٹی بورڈ کام کررہا ہے۔آئی ٹی بورڈ نے ٹیلی میڈیسن کا پراجیکٹ لایا ہے جس کے تحت آزادکشمیر کے کسی بھی علاقے سے کوئی بھی شخص بذریعہ ایپ ڈاکٹر سے رہنمائی / مشورہ لے سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اس قوم کی ترقی کی کنجی ہے، این سی ایس ڈبلیو اس ایجنڈے پر مختلف اقدامات متعارف کروا کر اور کلیدی اداروں کو اکٹھا کر کے اس موضوع پر کھل کر بحث کرنے اور کاروباری دنیا میں زیادہ خواتین کو شامل کرنے کے لئے ضروری حل کی نشاندہی کرنے کے لئے کام کرتا رہے گا۔
قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں نے پاکستان میں مصر کےسفارت خانے ار یو این وومن پاکستان کے تعاون سے پاکستان بھر سے خواتین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آفس بیئررز اور اہم شخصیات کےساتھ ساتھ مالیاتی اداروں اور اہم اس سرگرمی کا بنیادی مقصد ان دونوں بڑے فاعلین کے مابین خواتین کی بڑھتی ہوئی مالی شمولیت کے لئے بامعنی ڈائیلاگ کے ذریعے ہم آہنگی کو بہتر بنانا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اس قوم کی ترقی کی کنجی ہے۔ این سی ایس ڈبلیو اس ایجنڈے پر مختلف اقدامات متعارف کروا کر اور کلیدی اداروں کو اکٹھا کر کے اس موضوع پر کھل کر بحث کرنے اور کاروباری دنیا میں زیادہ خواتین کو شامل کرنے کے لئے ضروری حل کی نشاندہی کرنے کے لئے کام کرتا رہے گا۔









