خانیوال (ممتازنیوز)نیشنل ہائی ویز ایند موٹروے پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان و نمائندگان کو گاڑیوں میں جدید سمارٹ ڈیش کیمرے لگانے دی گئی مہلت میں 10روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے ویژن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کے حکم پرتمام پبلک ٹرانسپورٹ میں حادثات کنٹرول کرنے کیلئے جدید خطوط پرمانیٹرنگ کیلئے تمام گاڑیوں میں سمارٹ ڈیش کیمرے لگانے کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم جاری جاری ہے ،اس سلسلے میں سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری نے پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان اور نمائندگان سے ملاقات کی اور انہیں تمام گاڑیوں کی جدید خطوط پر مانیٹرنگ کے لیے سمارٹ ڈیش کیمرے لگانے کی ہدایات دیں۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عاطف علی چوہدری نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے حادثات کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کی طرف سے15نومبر تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں سمارٹ ڈیش کیمرے لگانے کی ہدایت کی گئی تھی جس میں 10یوم کی مزید توسیع کی گئی ہے، مقررہ تاریخ کے بعد سمارٹ ڈیش کیمرے نہ لگانے والی گاڑیوں کا داخلہ موٹرویز پر بند کر دیا جائےگا ۔اس مہم کو یقینی بنانے کیلئے سیکٹر کے تمام پلازہ جات پربریفنگ جاری ہے۔بیٹ کمانڈر قمرشہزاد بھٹی نے ٹال پلازہ جات پر مسافروں کو بسوں کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کا طریقہ بتایا اور کہا کہ یہ تمام اقدامات مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری موٹروے پر دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130پر کال کریں یاسمارٹ فون ایپلی کیشن ’’ ہمسفر ایپ ‘‘ سے مدد حاصل کریں قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا فرض اولین ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں جدید سمارٹ ڈیش کیمروں کی تنصیب کی مہلت میں 10روز ہ توسیع








