جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے کہاہے کہ توشہ خانہ کے تحائف کے خریدارعمر فاروق ظہور کے انکشافات باعث تشویش ہیں،ایک کروڑ 20لاکھ ڈالرکے تحائف ذاتی مفاد کے لئے محض28لاکھ ڈالرمیں فروخت کرنا بدترین بددیانتی ہے،انہوں نے ہینڈلرزکے ذریعے نہ صرف قیمتی تحائف اونے پونے داموں فروخت کئے بلکہ کا یہ اقدام ملک کی بدنامی کا بھی باعث بنا، اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان سے ضرورجواب طلبی ہونی چاہیے۔دبئی میں مقیم کاروباری شخصیات کے توشہ خانہ کے تحائف کی خریداری سے متعلق حالیہ انکشافات پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے شیخ سعید احمد اور عمرمسعود پوری نے کہاکہ سعودی ولی عہدکی طرف سے دی گئی گھڑی عمران خان نے اونے پونے داموں بیچی، پیسے منی لانڈر ہو کر پاکستان آئے اور پیسے ڈیکلیئربھی نہیں کئے،دوسروں پر چوری کے الزامات لگانے والے عمران اپنی چوری پکڑی گئی ہےجس کا حساب انہیں دیناپڑے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو کوئی بھی اقدام ملکی مفاد میں نہیں ہے،بطوروزیراعظم انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیااور اب لانگ مارچ کے ذریعے ملک کو سیاسی طور پر غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں تاہم ان کی یہ مذموم مہم کامیاب نہیں ہوگی ،وہ وقت دورنہیں جب وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت اتحادی حکومت وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے شبانہ روز کاوشوں سے ملک کو دوبارہ پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کردے گی۔
تحائف اونے پونے داموں بیچنے پر عمران خان سے کوئی رعایت نہ برتی جائے،شیخ سعیداحمد،عمرمسعود پوری








