پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے خطاب کے دوران گھڑی چور کے نعرے لگ گئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے جیلانی پارک میں ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران گھڑی چور کے نعرے لگے۔
ایک فیملی میں شامل خواتین اور بچوں نے چور چور کے نعرے اس وقت لگائے جب تقریب میں پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال خطاب کر رہے تھے۔
فیملی فیسٹول میں شریک خواتین اور بچے چور چور کے نعرے لگاتے ہوئے اسٹیج کی جانب بڑھے، نعرے لگانے والی فیملی کو سیکیورٹی اہلکار اسٹیج کی جانب جانے سے روکتے رہے۔
ریس کورس پارک میں فیملی فیسٹیول میں سینئر وزیر میاں اسلم اقبال کی تقریر کے دوران فیملی اور خواتین کے گھڑی چور کے نعرے ۔۔۔ پولیس بلا کے ہٹانا پڑا۔ pic.twitter.com/8wvHdq6BGC
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) November 17, 2022









