توشہ خانہ کے تحائف کیلئے رقم کی ادائیگی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔
شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کی خریداری کیلئے 50 فیصد رقم ادا کی، اور یہ رقم چیک کے ذریعے قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔
عمران خان حکومت کا سب بڑا سکینڈل
توشہ خانہ کی گھڑی
جو 25 فیصد کی بجائے 50 فیصد ادائیگی کے بعد خریدی گئ
شکریہ اس بڑے سکینڈل کو بار بار ڈسکس کرنے اور عمران خان کو ایک بار پھر صادق اور امین ثابت کرنے پر— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 16, 2022
لیکن حقائق سے ثابت ہوا کہ عمران خان نے 20 فیصد رقم ادا کی، جو کیش کی صورت میں قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔









