بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقررو تبادلے

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقررو تبادلے،گریڈ 22 کے افضل لطیف سیکرٹری وفاقی محتسب سیکریٹریٹ مقرر،افضل لطیف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے، تقرری فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہے۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وفاقی سیکرٹری بحری امور ڈویژن مطہر نیاز رانا کا تبادلہ کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا