facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس۔۔۔امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس سے آگاہ ہیں لیکن اس دورے کی ٹائمنگ پر فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی ذمہ داری ہے روسی صدر پیوٹن کے خیالات کیخلاف آواز اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال پر ہر ذمہ دار ملک کو تشویش کا مظاہرہ کرنا چاہیے، یوکرین پر روسی حملے سے متعلق پاکستان کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کردیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا علم ہے تاہم اس دورے کی ٹائمنگ پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی سفارتی کوششوں سے پاکستان کوآگاہ کردیا گیا ہے، پاکستان سے ہمارے دیرینہ تعلقات اور شراکت داری ہے، جمہوری پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خوشحال دیکھتے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان سے بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں، امید ہے روس سے تعلقات پر پاکستان امریکا مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔