بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمارے رونگٹے کھڑے کرنا بند کر دیں، فواد چوہدری کی ٹوئٹر سربراہ سے اپیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک سے اپیل کی ہے کہ ہمارے رونگٹے کھڑے کرنا بند کر دیں۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے اور ویری فائیڈ اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین سے رقم وصول کرنے کے اعلان پر فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں ان سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر ایلون مسک ٹوئٹر کے بغیر ہم دنیا کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ براہ کرم ہمارے رونگٹے کھڑے کرنا بند کردیں۔

فواد چوہدری کے اس ٹویٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر شدید تنقید بھی کی۔ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی ٹویٹر کے بغیر کچھ بھی نہیں۔ آن لائن جہاد کا کیا بنے گا؟

غداری مہم کیسے چلے گی؟ عمران خان آن لائن حقیقی آزادی کیسے لائیں گے؟ ایک صارف نے اپنے جواب میں فواد چوہدری سے کہا کہ یوں کہیں …. اف ڈئیر ایلون مسک ہم ختم ہو جائیں گے۔