نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی جیل میں قید ایک وزیر کی مساج کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی(عاپ) سے تعلق رکھنے والے وزیر ستیندر جین دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ ستیندر جین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ستیندر جین کی جیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں انہیں چارپائی پرلیٹے اور ایک شخص کو ان کا مساج کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی وزیر کی جیل میں مساج کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیاسی محاذ آرائی کا مرکز بن گئی۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے عاپ پارٹی اور وزیر کو جیل میں سہولیات لینے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
#WATCH | CCTV video emerges of jailed Delhi minister and AAP leader Satyendar Jain getting a massage inside Tihar jail. pic.twitter.com/MnmigOppnd
— ANI (@ANI) November 19, 2022
دوسری جانب عاپ پارٹی کے ترجمان نے وزیرکا دفاع کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ ستیندر جین بیمار ہیں اور مساج ان کے علاج کا حصہ ہے۔ بی جے پی معاملہ کو بلاوجہ اچھال رہی ہے۔








