بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری شجاعت حسین کا مولانا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے مولانا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی وفات کا مجھے شدید غم ہے ، ان کے دنیا سے جانے کے بعد ان کی کمی پوری نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی نے میرے متعلق اسلام کے ساتھ میری محبت پر خط لکھا جس کا ذکر میں نے اپنی کتاب(سچ تو یہ ہے)میں بھی کیا ہے۔چودھری شجاعت نے کہا کہ مفتی رفع عثمانی نے ہمارے خاندان کی دینی خدمات کے بارے میں تاثر دیا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے صنعتی اداروں کو میسر آنے والی گیس کا کنکشن اور لاکھوں روپے مالیت کا بڑا جنر یٹر دارالعلوم کراچی میں نصب کروایا۔مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر یہ ایک طبقہ جو کہ ان کے ارشاد و قول کو یاد رکھے گا۔ان کی تعلیمات کا ذخیرہ جو کہ لوگوں کی اصلاح ک لئے مدد گار ثابت ہوگا۔