بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائےسہولت فراہم کررہی ہے،شرمیلافاروقی

ملتان(مقبول حسین)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماشرمیلافاروقی نے کہاہےکہ جمہوری دور ہے ، لانگ مارچ اورپرامن احتجاج ہرسیاسی جماعت کا حق ہے،حکومت اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائےسہولت فراہم کررہی ہے،حالات کا تقاضاہے کہ عمران خان انسانیت کاپرچار کرتے ہوئے لانگ مارچ کی بجائےسیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کام کریں۔
وہ ہفتہ کو ملتان لٹریری فیسٹول میں میڈیاسے گفتگوکررہی تھیں۔شرمیلافاروقی نے کہاکہ ملک کو پہاڑجیسے مسائل کاسامنا ہے جس کےلیے تمام سیاسی جماعتوں کومل کر مسائل حل کرنےکی کوشش کرنی ہوگی۔عوام کوتعلیم ،صحت ،مہنگائی جیسے بیش بہامسائل کاسامنا ہے ،عام انسان کی زندگی کوسہل بنانے کےلیے اقدامات کرناچاہیےبدقسمتی سےملکی سیاست کو اتناتلخ بنادیاگیاہے کہ سیاسی اختلاف کوذاتی اختلاف بنادیاگیاہےجوملک کے لیے نقصان دہ ہےہرجماعت کامقصد اقتدار میں آنا ہے لیکن عوامی اورملکی مسائل سے کسی صورت لاتعلقی اچھی چیز نہیں ہے ایک سیاسی جماعت کا سربراہ آئین کے برعکس مطالبہ کرے تواسے کسی صورت قبول نہیں کیاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ ہرآمریت کے بعد پیپلزپارٹی کی حکومت آتی ہے مگروہ کتنے عرصے چلتی ہےاگرانتخابات شفاف ہوں تو سیاسی نظام کویرغمال نہیں بنایاجاسکےگاسیاسی اختلافات ہرجماعت میں ہوتے ہیں لیکن سیاسی مفادات کوپس پشت ڈال کرپاکستان پیپلزپارٹی قومی مفاد کوترجیح دیتی ہے پچھلے 75سال سے پاکستان نازک دورسے گزررہاہے لیکن ہمیں میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے ملکی مسائل کامل جل کر حل نکالنا ہوگا۔