بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان ناکامی کااعتراف ،اسحاق ڈار کی خدمات کو خراج تحسین ،شیخ سعید احمد،عمرمسعود پوری

جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ ختم کرنےکا اعلان ناکامی کا ثبوت ہے،عوام نے انتشار اور ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی سیاست کو مستردکردیا ہے،عمران خان اب ہوش کے ناخن لیں اور ملکی مسائل کے حل کی کوششوں میں حکومت سے تعاون کریں،اسحاق ڈار کو ملک کو سیاسی ومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔عمران خان کے لانگ مارچ ختم کرنے کے اعلان پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے شیخ سعید احمداور عمرمسعود پوری نے کہاکہ عمران خان کی کارکنوں کو 26نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال فیس سیونگ کے سوا کچھ نہیں ہے ،وہ جلسہ کرکے یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ ابھی بھی ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پہلے اپنی حکومت میں ملکی معیشت کا تباہ کیا اور اب احتجاج اور مارچ کی سیاست کے ذریعے معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں،لانگ مارچ کے ناکامی سابق وزیراعظم کے لئے یہ پیغام ہے کہ عوام انتشار کی سیاست نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں اتحادی حکومت ملک مسائل کے بھنورسے نکالنے کے لئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر اسحاق ڈار کو ملک کو سیاسی ومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،امیدہے کہ وزیرخزانہ ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنے کی کوششوں میں سرخروہوں گے۔