بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے خصوصی امتحان کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے خصوصی امتحان کا اعلان کر دیا4 مئی 2023 کو سی ایس ایس خصوصی امتحان کا انعقاد ہو گا،خصوصی امتحان کے شیڈول اور شرائط کا پبلک نوٹس بھی جاری کردیاگیا،گلگت بلتستان کے علاوہ دیگر صوبوں کے امیدوار حصہ لینے کے اہل قرار،ادارے کی جانب سے جاری نوٹس کےمطابق اقلیتی امیدوار اور سابق فاٹا سے تمام امیدوار امتحان میں شریک ہو سکیں گے،خصوصی امتحان کیلئے صوبائی، ریجنل اور دیگر کل 7 کوٹہ کے امیدوار وں کواہل قرار دیاگیا،مسابقتی امتحان کی خالی رہ جانے والی نشستوں کیلئے امتحان کی اجازت دی گئی،خصوصی امتحان میں شرکت کیلئے عمر کی بالائی حد 32 سال ہو گی،قواعد کے مطابق اس میں دو سال کی رعایت دی جائے گی،خصوصی امتحان کیلئے ایک اضافی یعنی چوتھا موقع قابل قبول ہو گا،بلحاظ عمر، اہلیت، ڈومیسائل وغیرہ سے اہلیت کے تعین کی تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے ،ایم پی ٹی آن لائن 10 سے 26 دسمبر تک ہو گاجبکہ نتائج کا اعلان 15 فروری کو کیا جائے گا،19 فروری 2023 کو تحریری ٹیسٹ کا پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا،19 فروری کو ایم پی ٹی کوالیفائرز سے آن لائن درخواستوں کی رسید لی جائے گی، 15 مارچ تک تحریری امتحان کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی